September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

مشال خان قتل کیس کی سماعت پشاور منتقل کرنے کے احکامات

05-06-2018

چیف جسٹس  پشاوہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے مشال خان  قتل کیس سماعت کے لئے پشاورمنتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر3ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گی۔

 فاضل چیف جسٹس نے مشال قتل کیس کے مدعی محمد اقبال کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کوبتاگیاکہ مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف اور دو دیگر ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد میں ضمانت کیلئے درخواست دی ہے۔
جبکہ کیس میں ملوث ملزم اسد کاٹلنگ پہلے ہی ضمانت قبل از گرفتاری کراچکاہے لہذامقدمہ اورضمانت کی درخواستیں سماعت کے لئے پشاورمنتقل کی جائیں۔

 عدالت  نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر مشال قتل میں ملوث چار ملزمان کا کیس پشاور منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی مشال قتل کیس کی سماعت اب پشاور کی  انسداد دہشتگردی عدالت نمبر تین میں ہوگی۔

Related posts