10-04-2018

پشاورہائی کورٹ نے مشال خان قتل کیس میں صوبائی حکومت کی جانب سے دائر اپیل منظور کرلی ہے اور اس مقدمے سے متعلق تمام اپیلیں ایبٹ آباد س بنچ سے پشاور ہائی کورٹ منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ جسٹس  وقار احمد سیٹھ  پر مشتمل بنچ نے مشال خان قتل کیس میں انسداددہشتگردی عدالت ایبٹ آباد کی جانب سے ملزمان کو ملنے والی سزاوں کے خلاف مشال خان کے والد اقبال خان اور صوبائی حکومت کی جانب سے ایبٹ آباد بنچ میں دائر کی گئی اپیلیں پشاورہائی کورٹ منتقل کرنے کیلئے دائردرخواست کی سماعت کی۔

عدالت سے استدعاکی گئی تھی کہ مشال خان قتل کیس میں تمام اپیلوں کویکجاکرکے پشاورہائی کورٹ پشاور منتقل کیاجائے۔