15-05-2017

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئربیٹسمین یونس خان کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی بہترین جوڑی مصباح الحق اوریونس خان ویسٹ انڈیز کیخلاف کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوئے۔

یونس خان نے 118ٹیسٹ، 265ون ڈے اور 25ٹی 20میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان سے سب سے کامیاب بلے باز رہے ۔

مصباح الحق نے 74ٹیسٹ، 162ون ڈے اور 39ٹی 20میں پاکستان کی نمائندگی کی،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان رہے۔