05-04-2017

پشاورکی احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے سادہ لوح افراد سے مضاربہ کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے کےا لزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کےلئے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نوشہرہ کے رہائشی ملزم عطاء المنیم پر الزام ہے کہ اس نے مضابہ کاروبار کے نام پر سینکڑوں افراد سے کروڑوں روپے لوٹے اور نیب کو تیس متاثرہ افراد نے شکایت درج کی تھی جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم سے تفتیش کےلئے اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیا جائے ۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔