22-08-2017

احتساب عدالت نے مضاربہ تجارت کے نام پر درجنوں سادہ لوح افراد سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے گرفتار ملزم عطاء المنیم پر فرد جرم عائد کر دیا ہے جبکہ دیگر چار ملزمان واجد نور، محمد عمران ، عمر گل اور رحمان گل ابھی تک مفرور ہیں ۔

گرفتار ملزم کو احتساب عدالت میں پیش گیا گیا تو اس دوران فاضل عدالت نے ملزم کے خلاف دائر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ریفرنس پر ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کیا تو ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر فاضل عدالت نے مزید کاروائی کےلئے استعاثہ کے پانچ گواہان طلب کرکے سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی ۔