08-03-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر مضاربہ سکینڈل ریفرنس کے چار گواہوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

فاضل عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم افضل خالق عرف ڈبل شاہ کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ پیشی پر استعاثہ کے چار گواہوں شہاب الدین ، شعیب ، صاحب نذر ار شعیب اللہ کو عدالت طلب کرتے ہوئے سمن جاری کئے تھے تاہم سمن وصول کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس پر عدالت نے گواہوں کی گرفتاری کے لئے ان کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرکے ریفرنس کی سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کردی ۔