23-05-2017

احتساب عدالت پشاور نے مضاربہ سکینڈل کیس میں معاون ملزم کی عدم پیشی پر اس کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

مضاربہ سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم عمر محمد کیس سماعت کے دوران احتساب عدالت کو بتایا گیا کہ  مضاربہ سکینڈل ریفرنس میں نامزد شانگلہ کے رہائشی ملزم محمد حسین عدالت میں پیش نہیں ہوا ہے جس پر فاضل عدالت نے اس کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو اسے گرفتار کرکے پانچ جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔