06-07-2017

قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے ایک اور مضاربہ سکینڈل بے نقاب کر دیا ہے اور نوشہرہ اور ٹل کے پانچ ملزموں کے خلاف تفتیش مکمل کرکے ریفرنس پشاور کی احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق نوشہرہ کے رہائشی ملزم عطاء الاآمین ، ٹل دوآبہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان واجد نور، محمد عمران اور رحمان گل پر الزام ہے کہ انہوں نے منافع کی لالچ میں سادہ لوح افراد سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے وصول کرکے ہٹرپ کئے جس کے بعد متاثرین نے نیب کے چیئرمین کے نام درخواست جمع کرائی جس پر نیب نے کاروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کی جو مکمل ہونے پر ملزموں کے خلاف ریفرنس تیار کرکے پشاور کی احتساب عدالت میں دائر کر دی گئی ہے جس پر سماعت آئندہ چند روز میں شروع کیا جائے گا۔