15-03-2017

احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں ملوث روپوش ملزم امجد علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لئے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سادہ لوح افراد سے منافع کی آڑ میں کروڑوں روپے بٹورے ہیں اور تاحال روپوش ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو اشتہاری قرار دے کر اس کے دائمی وانٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔