10-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں معدنیات کی کھدائی کرنے والی سینتیس کمپنیوں کو لائسنس کےلئے درخواست دینے کی اجازت دے دی ہے ۔

دائر رٹ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کو محکمہ معدنیات کی جانب سے معدنیات کی کھدائی کےلئے لائسنس کے حصول کےلئے درخواست دینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے اس سے قبل لائسنس کے حصول پر پابندی عائد کر رکھی تھی اور بعد میں اس پابندی کو ختم کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود درخواست گزاروں کو درخواستیں دینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا انہیں ان لائن درخواست دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزاروں کو آن لائن درخواست دینے کی اجازت دے کر رٹ نمٹا دی ۔