29-05-2017

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے معمولی مقدمات میں قید بائیس ملزموں کے کیسز نمٹاتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت پشاور کی جج نصرت یاسمین انتخاب نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا اور سنٹرل جیل میں کیمپ کورٹ لگا کر کم مقدار میں منشیات رکھنے ، مقررہ مدت سے زائد قید جیل میں گزارنے کے بائیس ملزمان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔