15-08-2017

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھرکے کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کےمطابق حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے، کاروبار ،تعلیمی ادارے بند  اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مقبوضہ وادی میں احتجاجی ریلیاں نکالی  گئی اور گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے  گئِے ہیں۔

کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لئے بھارتی فورسز کے اضافی اہلکار تعینات ہیں ، مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔

بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ کشمیری قیادت کو احتجاجی ریلیوں کی قیادت سے روکنے کےلئے گھروں میں نظربندکردیا گیا ہے۔