03-07-2017

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی مثال نہیں ملتی۔

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے  کہا کہ عالمی ابلاغ عامہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم نے بھی  مسئلہ کشمیر کےحل پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اورکشمیر کےمسائل ایک ہی نوعیت کے ہیں اور  دونوں ملک کےشہری  کئی دہائیوں سےحق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی مسئلہ فلسطین کےحل میں رکاوٹ ہے۔

ملیحہ لودھی نے  اس بات پر توجہ دلائی کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے  اقوام متحدہ کی واضح قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں ہورہا ہے۔