31-03-2018

پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے ملاکنڈکے علاقہ درگئی پلئی میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کے منصوبے  کے خلاف دائر رٹ درخواست دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس قیصررشید خان اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل  پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے درگئی پلئی کے رہائشیوں  کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی  سماعت کی  جس میں عدالت کو بتایاگیاکہ حکومت نے پلئی میں800جریب اراضی پرسیکشن 4نافذ کرکے اس کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کی ہے ، جہاں سیمنٹ پلانٹ لگایاجارہا ہے تاہم اس مقام پر سیمنٹ پلانٹ کے قیام سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالٹے کے درخت 80ہزار سے زائدآڑوکے درخت اوردیگرپھلوں کے 60ہزار سے زائد درخت کاٹے جائیں گے جبکہ دیگر اگنے والی سبزیاں بھی متاثر ہوں گی  اور اس اقدام سے ماحولیاتی مسئلہ پیداہوگا لہٰذاسیکشن فورکالعدم قرار دیاجائے۔دوران سماعت جسٹس قیصررشید  نے کہاکہ چونکہ ان کے تعلق اس علاقے سے ہیں اس بناء پر وہ اس رٹ  پٹیشن کی سماعت نہیں کرسکتے  جس کے بعد فاضل بنچ نے دائر رٹ درخواست سماعت کیلئے دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔