04-10-2017

ملاکنڈ یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے

جاری نتائج کے مطابق بی اے امتحانات کے نتائج کا تناسب انیس اعشاریہ پانچ چھ جبکہ بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب اکسٹھ اعشاریہ ایک نو فیصد رہا ۔

یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے مطابق بی اے کے امتحان میں کل سولہ ہزار سات سو چیاسٹھ جبکہ بی ایس سی کے امتحان میں پانچ ہزار دو سو اٹھارہ امیدواروں نے حصہ لیا۔