01-08-2017

سپریم کورٹ میں ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔

سی پی او ملتان نے رپورٹ سپریم کورٹ  کے حکم پر جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے زیادتی کی شکار بچی کی والدہ نے 20 جولائی کو درخواست دی تھی جس پر 20 جولائی کوہی مقدمے کا اندراج کیا گیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم سمیت تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا  ہے متاثرہ لڑکی سے زیادتی پنچایت کے حکم پر ہی کی گئی ۔

سی پی او ملتان نے  رپورٹ میں بتایا واقعے کے مجموعی طور پر 3 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،ملزموں کے خلاف چالان 7 روز میں داخل کر دیا جائے گا جبکہ ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
واضح رہے پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  ازخود نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔