May 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا معطل ، وفاقی حکومت سے جواب طلب

15-05-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ کا فیصلہ معطل کر کے مجرم عزت خان کی  سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس روح الامین خان اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی  بنچ نے  درخواست گزارہ نرگس بانو کی جانب سے دائر  رٹ  درخواست کی سماعت کی ۔

 درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کے شوہر عزت خان کو 2010ء میں مقامی جر گے کے ذریعےسکیورٹی فورسز کے حوالے کیاگیا جس کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ موجود ہے اور اسے لکی مروت ‘ کوہاٹ اور پیتام کے انٹرمنٹ سنٹروں میں رکھا گیا تاہم ملٹری کورٹ نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ سنا یا ہے حالانکہ اسے دفاع کا موقع فراہم نہیں کیا گیا لہذا اس کی سزا کو معطل کیا جائے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد ملٹری کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرکے درخواست گزارہ کے شوہر کی سزا موت پر عمل درآمد روک دیا اور وفاقی حکومت سے اس ضمن میں جواب طلب کرکے سماعت ملتوی کردی ۔

Related posts