December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ملٹری کورٹ کی سزا معطل ، صوابی کے رہائشی کی سزائے موت پر عمل درآمد روک کر جواب طلب

28-07-2018

پشاورہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ کی سزامعطل کرتے ہوئے صوابی کے رہائشی کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا ہے اوروزارت دفاع کو نوٹس جاری کرکے جواب  طلب کرلیا ہے ۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس  وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ  نے صوابی کے رہائشی  تیرزادہ کی جانب سے دائر  رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار کے بیٹے ضیاء الرحمان کو 28جولائی2015ء کو حساس اداروں نے مسجد سے حرا ست میں لیااوربعد میں  اہل خانہ سے اس کی ملا قا تیں بھی ہوتی رہیں تاہم 16جولائی کو اخبارات کے ذریعے انہیں پتہ چلاکہ ملٹری کورٹ نے ضیاء الرحمان کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ اس حوالے سے ضیاء الر حما ن کو صفائی کاموقع بھی نہیں دیاگیا اورفیئرٹرائل نہیں کیاگیاہے لہذ ا ملٹری کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد سزائے موت معطل کرتے ہوئے مقدمے کاریکارڈ طلب کرلیا۔

Related posts