21-11-2017

پشاورکی احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے ملٹی نیشنل کمپنی کے نام پر جعلی کاروبار کرنے سے متعلق سکینڈل میں ملوث سابق سیلز منیجر نجی ملٹی نیشنل کمپنی جمال خٹک کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

نیب کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ملٹی نیشنل کمپنی کے نام پر جعلی کاروبار کرتے ہوئے سادہ لوح افراد سے چودہ کروڑ چون لاکھ روپے بٹورے ۔ عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کے خلاف بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اٹھائیس نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ۔