08-09-2017

سپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے کروڑوں کے خورد برد کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملکی اداروں میں سسٹم مضبوط نہیں ہو رہا۔

 جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ  بنچ نے رحیم یارخان کے میگا سیوریج پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کی خورد بردکے ملزم ارشاد قادر کے درخواست ضمانت پرسماعت کے دوران پولیس کومقدمے میں کرپشن سے متعلق مزید دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی

 جسٹس دوست محمد خان نے لیویزاہلکارکے مقدمے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  قبائلی پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں،انہوں نے ہمیشہ بلامعاوضہ فوج کے طور پرکردار ادا کیا۔ آزاد کشمیر بھی ان قبائل نے حاصل کیا تھا اور آج بھی آزاد کشمیر میں ان قبائلیوں کے گاؤں کے گاؤں آبادہیں۔عدالت نے کہاکہ فاٹا اور پاٹا میں قومی و صوبائی اسمبلی کا اختیار نہیں ہوتا،اب بھی اسے علاقہ غیرکہا جاتا ہے کہ وہ اس ملک کے شہری نہیں ہیں،اخبارات بھی اسے علاقہ غیر لکھتے رہے۔