03-04-2018

ملکی تاریخ میں پہلی بار کل آبادی کا نصف سے زائد حصہ بطور ووٹر درج کر لیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تازہ ترین ووٹرز فہرست کے مطابق 12 اکتوبر 2017 ء کے مقابلے میں 26 مارچ 2018ء کی ووٹرز فہرست میں 72 لاکھ 44 ہزار 990 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، جو مجموعی طور پر 7 اعشاریہ 46 فیصد ہے۔

اس بار خواتین ووٹرز میں 0 اعشایہ 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ چند سال کے مقابلے میں بہتر اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔