04-06-2018

 ملک بھرکے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا ہے۔

 کاغذات نامزدگی 8 جون تک حاصل اورجمع کرائے جائیں گے جوصبح 8 بجے سے دن 4 بجے تک حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جس کی فیس 100 روپے ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزارروپے رکھی گئی ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزارروپے رکھی گئی۔ ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کرلی جائے گی۔