26-07-2017

سپریم کورٹ مفرور ملزمان کے گرفتار نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  ملک بھر کے مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

 جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ بنچ نے ماتحت عدالت سے بری شوکت مسیح کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں  کی  جس میں عدالت نے ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس جسے چاہتی ہے پکڑ لیتی ہے، کیا ہم بتائیں گے کیسے پکڑیں؟عدالت نے وفاقی اور صوبائی سیکریٹری داخلہ کو تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔