September 19, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ملک بھر میں قائم ماڈل کورٹس نے قیام کے پہلے روز مجموعی طور پر نواسی کیسوں کا فیصلہ کیا

02-04-2019

ے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدایت پرقتل اور منشیات مقدمات کی جلد سماعت کیلئے ملک بھر میں قائم کی  گئی  116ماڈل کورٹس نے اپنے قیام کے پہلے روز مجموعی طور پر 89کیسوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سپریم کور ٹ کے مطابق  یکم اپریل کو بنائے گئے فیصلوں میں 39قتل اور 50منشیات کے مقدمات تھے۔ دو افراد کو سزائے موت، دو کو عمر قید ملی جبکہ قتل اور منشیات کے گیارہ ملزمان کو 29سال 9ماہ قید دی گئی، جرم ثابت نہ ہونے پر 100ملزمان کو رہائی مل گئی۔

سزا پانے والے ملزمان کو 527000ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا جبکہ دیگر مقدمات میں 519گواہان کے بیان بھی قلمبند ہوئے۔

Related posts