24-04-2017

ملک بھر میں وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں ۔

پورے ملک میں تین لاکھ پندرہ ہزار سے زائد طلبہ طالبات وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں حصہ لے رہیں ہیں جن میں دو لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد دس نظامی اور  سات ہزار سے زائد حفاظ امتحان دے رہے ہیں۔

نظامت امتحانات وفاق المدارس کے مطابق اس سال وفاق المدارس سے آٹھ ہزار نو سو ستتر علماء فارغ التحصیل ہوں گے  جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ تئیس ہزار طلبہ طالبات سالانہ امتحان میں شریک  ہیں اور ملک بھر میں شروع ہونے والے امتحانات چھ دن تک جاری رہیں گے ۔