21-09-2017

وفاقی حکو مت نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں یکم سے دس محرم تک 21افغان رجسٹریشن سنٹرز بند کر نے کا حکم دیا ہے۔

یہ فیصلہ  فیڈرل ٹاسک فورس  کے اجلاس میں کیا گیا جس میں بتا یا گیا کہ ملک بھر میں 21 رجسٹریشن سنٹرزمیں ایک لاکھ غیر رجسٹرڈافغان باشندوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ٗ ان میں67 فیصد کا تعلق صو بہ خیبر پختونخوا سے ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم کے فوراً بعد رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا جوجنوری 2018 ء تک جاری رہے گا۔