15-08-2017

ملک بھر کی طرح  قبائلی علاقہ جات میں 70واں یوم آزادی انتہائی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ، خیبر، مہمند، اورکزئی، کرم ایجنسی، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جشن آزادی کی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے درمیان جشن آزادی دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دوستانہ میچ میرانشاہ میں یونس خان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، یونس خان اسٹیڈیم میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی، مہمان خصوصی نے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔