May 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کی مشکلات سے متعلق  از خود نوٹس کیس کی سماعت

13-02-2018

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے  ایئرپورٹس پر مسافروں کی مشکلات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت  کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ،ایم ڈی اور سیز پاکستانیز کو ہفتہ کے روز کراچی رجسٹری میں طلب کرلیاہے ۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے خبردار کیا کہ ہمیں مسافروں کی طرف شکایات نہیں آنی چا ئیں، جہاز کے ساتھ سیڑھی لگنے میں دو گھنٹے لگ جاتے ہیں اور مسافروں کا سامان تاخیر سے آتا ہے جبکہ کسٹم حکام سمیت کوئی اپنے کام سے مخلص نہیں ہے ۔

فاضل عدالت نے از خود نوٹس کی سماعت ہفتے کے دن تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری طلب کرلیا۔

Related posts