16-06-2017

لاہورہائی کورٹ نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی مجوزہ نجکاری سے متعلق نجکاری کمیشن اور سول ایوی ایشن سےتفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔  جس میں  موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کی نجکاری کررہی ہے جو کہ کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔

عدالت نے ائیرپورٹ کی نجکاری کے حکم امتناعی میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نجکاری کمیشن، سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔