25-04-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ملیریا سے بچاو کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس سال اس دن کا موضوع ہے “تدار ک کے لئے ایک قدم”۔اس دن کو منانے  کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاﺅ اوراس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اورغلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔بدقسمتی سے آج بھی پاکستان کا شمار ملیریا کے حوالے دنیا کے حساس ترین ممالک میں کیا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بخار، کپکپی، سرد درد، متلی، کمر اور جوڑوں میں درد ملیریا کی بنیادی علامات ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریا کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہےجبکہ ملیریا سے متعلق عوامی شعور اجاگر کر کے مرض پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیابی مل سکتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق احتیاط علاج سے بہتر ہے، صفائی ستھرائی کا مناسب خیال رکھنے سمیت بعض احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے.ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کےحوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینار، واک، مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیئے  گئے ۔