17-10-2017

اینٹی نارکاٹیکس خیبر پختونخوا کی خصوصی عدالت کی جج نصرت یاسمین نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے چودہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق ضلع ہنگو کے رہائشی ملزم گل پیاز پر الزام ہے کہ وہ دس کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اینٹی نارکاٹکس فورس کوہاٹ نے اسے کوہاٹ میں ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے اسے چودہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی ۔