23-02-2017

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اعجاز رشید نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر چھ  چھ سال قیل اور پچاس ، پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق سنگو پایاں پشاور کے رہائشی ملزمان کلیم گل اور عمران حسین پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ کلوگرام چرس اور تین کلو گرام افیون سمگل کرنے کی کوشش کی اور اس دوران انہیں پولیس نے گرفتار کیا ۔ استعاثہ کی جانب سے ملزمان پر جرم ثابت کرنے پر فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر بارہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔