01-06-2018

پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ایوب خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے منشیات سمگلنگ کیس میں عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والی خاتون کی اپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دے دی ہے ۔

  استعاثہ کے مطابق  2015ءمیں حیات آباد پولیس نے ملزمان جمال شاہ ساکن پشاور اورمسماة عابدہ ساکن چارسدہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 17 کلو گرام چرس اور20کلوگرام افیون برآمد کی تھی جبکہ  ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزموں کو فی کس25سال قید بامشقت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے۔

 عدالت نے وکلاء کے  دلائل مکمل ہونے پرملزمہ کی اپیل منظورجبکہ دوسرےملزم کی اپیل خارج کردی ۔