April 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

منشیات سمگل کرنے کے الزام میں عمر قید  ملزم کی اپیل منظور ، سزا کالعدم قرار

13-01-2018

پشاورہائی کورٹ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پرعمرقید کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے 25سال قید کی سزاکالعدم قرار دے دی ہے

جسٹس سیدافسرشاہ اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے دائر اپیل کی سماعت کی ۔ استغاثہ کے مطابق یکم جون2015 ء کوایک کاروائی کے دوران پولیس نے کوئٹہ کے رہائشی  ملزم مرزاخان کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے18کلوگرام ہیروئن ا ورایک کلوگرام افیون برآمد کی تھی اور ٹرائل کورٹ نے استعاثہ کی جانب سے جرم ثابت  کرنے پرملزم کو عمرقید اورجرمانہ کی سزاسنائی تھی ۔

Related posts