December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

26-07-2018

پشاورہائی کورٹ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ پر مشتمل سنگل بنچ نے ملزم عائد خان کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی ۔

استعاثہ کے مطابق ملزم کو تھانہ گندف پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ساڑھے تین کلوگرام چرس برآمد کی تھی جبکہ ماتحت عدالت نے ملزم کی درخواست خارج کردی تھی جس پر ملزم نے عدالت عالیہ نے ضمانت درخواست دائر کی اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرلی اور اسے بھاری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

Related posts