16-09-2019
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور شہزاد اخونزادہ نے منشیات کے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 13 ملزمان کورہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
انہوں نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منشیات کے مختلف مقدمات میں قید ملزمان سے متعلق کیسزکی سماعت کی،اس دوران جج نے ملزمان پرمعمولی جرمانے عائد کرکے انہیں جیل سے رہا کرنے کے احکامات صادر کیے۔