December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

منشیات کیس میں عمر قید و جرمانہ کی سزا کالعدم قرار

08-10-2018

پشاور ہائی کورٹ نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں پچیس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور کرکے ملزم کو ملنے والی سزا کالعدم قرار دے دی ہے ۔

جسٹس قلندر علی خان اور جسٹس عبد الشکور خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم ایوب خان کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ پولیس تھانہ بڈھ بیر نے ملزم کے ٹرک کے خفیہ خانوں سے پانچ سو چیاسٹھ کلو گرام چرس برآمد کی تھی جس پر ٹرائل کورٹ نے اسے عمر قید اور دس لاکھ روپے کی سزا سنائی ۔ ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران مال مقدمہ اور ٹرک پیش ہی نہیں کیا گیا اور استعاثہ کی جانب سے ٹرائل میں موقف اپنایا گیا کہ تیرہ نومبر دوہزار تیرہ کو تھانہ بڈھ بیر میں دھماکہ ہوا تھآ جس میں ٹرک اور مال مقدمہ ضائع ہو گیا تھا حالانکہ اس دھماکہ سے متعلق کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اس لئے ملزم کے خلاف عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں اس لئے ملزم کو ملنے والی سزا کالعدم قرار دی جائے ۔

Related posts