June 20, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس کٹوتی پر از خود نوٹس کا تحریری فیصلہ جاری

02-04-2019

سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس کٹوتی پر ازخود نوٹس کی ستائیس مارچ کی سماعت  کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

 تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے آئین کےآرٹیکل 184/3 کے دائرہ اختیار سے متعلق اہم سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا موبائل ٹیکس کا معاملہ آئین کے آرٹیکل 184/3 کے زمرے میں آتا ہے، کیا ٹیکس نادہندگان سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے، کیا موبائل کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ سہولت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کی جا سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان کے مطابق موبائل ٹیکس کامعاملہ مفاد عامہ کے دائرہ کارمیں نہیں آتا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرلز بھی اٹارنی جنرل کے رائے سے متفق ہیں۔

فیصلے میں چیف جسٹس  پاکستان سے معاملے پر تین رکنی بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی گئی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تفصیلی جواب اور گزشتہ ایک سال کے دوران وصول کیے گئے ٹیکسز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ  ستائیس مارچ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔

Related posts