13-02-2017

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تاہم سردی کی شدت برقرار ہے ۔ آج کے سرد ترین مقامات  کےدرجہ حرارت کے مطابق  استور میں منفی تیرہ، کالام  پارہ چنارمنفی چھ، سکردو منفی آٹھ  ، چترال ، مالم جبہ منفی تین ، جبکہ  ہنزہ اور گلگت  میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔تاہم  آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران  بالائی فاٹا اور ملاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش  اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہےجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 7اور زیادہ سے زیادہ 23  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب31 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 55 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 1منٹ پر طلوع ہوگا۔