July 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

موسم کی تازہ ترین صورتحال

14-02-2017

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق شمالی بلوچستان، فاٹا، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  سرد اور خشک رہے گا تاہم آج (شام/رات) مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران بالائی فاٹا، مالاکنڈ ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر  بارش اور پہاڑوں پر برفباری  متوقع ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 10اور زیادہ سے زیادہ 17  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب53 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 56 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجےطلوع ہوگا۔

Related posts