17-02-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع آبرالود ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، کوئٹہ، قلات  ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 13اور زیادہ سے زیادہ 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب54 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 59 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 57منٹ پر طلوع ہوگا۔