27-02-2017
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے تاہم ملک کے بعض علاقوں میں کہیں جزوی طور پر مطلع ابرالود ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوپ اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن ،فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 11اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب42 فی صد رہا۔
پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت 6 بجکر 8 منٹ ہےجبکہ سورج کل 6بجکر 46منٹ پر طلوع ہوگا۔