28-02-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے تاہم بعض علاقوں  مطلع جزوی طور پر ابرالود ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ   پشاور،بنوں ، مردان ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ڈویژن  ، اسلام آباد ،اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی بارش کا امکان ہےتاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 12اور زیادہ سے زیادہ 23  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب55 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  6 بجکر 9 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 45منٹ پر طلوع ہوگا۔