03-03-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے تاہم ملاکنڈ ڈویژن ، گلگت بلتستان سمیت بعض بالائی علاقوں میں مطع جزوی طور پر آبرالود ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان،بالائی سندھ، پنجاب ، خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابرآلود اور خشک رہے گا تاہم آج  (شام/رات) مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 8اور زیادہ سے زیادہ 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب63 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  6 بجکر 11 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 41منٹ پر طلوع ہوگا۔