October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

موسم کی تازہ ترین صورتحال

27-01-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہےتاہم  بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر آبرالود ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران بلوچستان، سندھ، پنجاب، اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم  کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ  اور ہزارہ ڈویژن  میں بعض مقامات پر  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے اوراس دوران خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت9اور زیادہ سے زیادہ 17   ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب59 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 39 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 14منٹ پر طلوع ہوگا۔

Related posts