07-03-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت ملک کے بیشتر  علاقوں میں مطلع آبرالود  ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہےتاہم سند ھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم خشک اور سرد ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24گھنٹوں کے پشاور سمیت خیبر پختونخوا ، فاٹا ، اسلام آباد ، کوئٹہ، ژوپ ،پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔تاہم صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 11اور زیادہ سے زیادہ 20  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب63 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  6 بجکر 15 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 36منٹ پر طلوع ہوگا۔