08-03-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہلکی بارش اور بونداباندی نے موسم سہانا کر دیا  ہے ۔پشاور شہر اور گردونواح میں گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ2روز کے دوران پشاور سمیت  خیبر پختونخوا اور پنجاب  کےبعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بونداباندی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہو سکتی ہے

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 8اور زیادہ سے زیادہ 17  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب55 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  6 بجکر 15 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 34منٹ پر طلوع ہوگا۔