10-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے تاہم حالیہ بارشوں اور برف باری سے ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر  اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی ، لاہور  اور اسلام آباد  میں چند مقامات پر تیز  ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 6اور زیادہ سے زیادہ 19  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب53 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  6 بجکر 17 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 32منٹ پر طلوع ہوگا۔