14-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں  مطلع جزوی طور پر آبرالود ہے تاہم بعض علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے  جبکہ حالیہ بارشوں اور برف باری سے ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں، جب کہ قلات، مکران، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرالود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور پیشن گوئی کی ہے کہ اس دوران مالاکنڈ ہزارہ ، پشاور ، راولپنڈی ڈویژن ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 12اور زیادہ سے زیادہ 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب62 فی صد  رہا۔

   پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 20 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 26منٹ پر طلوع ہوگا۔