15-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں  مطلع  آبرالود ہے تاہم بعض علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے  جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، کشمیر ، پنجاب ، گلگت بلتستان ، شمالی مشرقی بلوچستان میں میں مطلع آبرالود ہے  تاہم کوئٹہ، ژوب ،قلات ،  مالاکنڈ ، ہزارہ ، ڈی آئی خان، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا ،گلگت بلتستان اور کشمیر  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 12اور زیادہ سے زیادہ 21  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب35 فی صد  رہا۔

   پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 21 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 25منٹ پر طلوع ہوگا۔